حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چترال میں امریکی شکاری کا 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار Home / پاکستان /

چترال میں امریکی شکاری کا 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار

ایڈیٹر - 14/12/2025
چترال میں امریکی شکاری کا 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار

امریکی شکاری تھامس گیرک نے چترال کے شاشا تھوسی کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کر لیا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف چترال فاروق نبی کے مطابق تھامس گیرک نے ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر (تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ روپے) میں حاصل کیا تھا۔

امریکی شکاری نے مارخور کو 250 میٹر کے فاصلے سے شکار کیا۔ شکار ہونے والے مارخور کے سینگ 55 انچ جبکہ عمر 13 سال 6 ماہ بتائی گئی ہے