حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قدرتی آفات، سال 2025 خیبر پختونخوا پر بھاری رہا Home / پاکستان /

قدرتی آفات، سال 2025 خیبر پختونخوا پر بھاری رہا

573 افراد جاں بحق جبکہ 301 زخمی، سیلاب،کلاوڈبرسٹ، آسمانی بجلی گرنے سے متعدد اضلاع متاثر ہوئے۔

ایڈیٹر - 13/12/2025
قدرتی آفات، سال 2025 خیبر پختونخوا پر بھاری رہا

 قدرتی آفات، سال 2025 خیبر پختونخوا پر بھاری رہا

573 افراد جاں بحق جبکہ 301 زخمی، سیلاب،کلاوڈبرسٹ، آسمانی بجلی گرنے سے متعدد اضلاع متاثر ہوئے۔

سب سے ذیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی، جہاں مختلف واقعات میں 256 افراد جان کی بازی ہارگئے

سال 2025 خیبر پختونخوا کیلئے شدید تباہی لے کر آیا، جہاں مختلف قدرتی آفات نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پہنچایا۔ پرونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال قدرتی آفات سے 573 افراد جاں بحق جبکہ 301 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب ، کلاوڈ برسٹ، آسمانی بجلی گرنے اور گھروں کی چھتیں منہدم ہونے کے باعث صوبے کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے، جن میں سب سے ذیادہ تباہی ضلع بونیر میں دیکھنے میں آئی، بونیر میں مختلف واقعات میں 256 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 52 زخمی ہوئے، شدید بارشوں کے باعث یہاں 454 مکانات مکمل اور 921 جزوی طورپر تباہ ہوئے دیگر اضلاع میں بھی قدرتی آفات نے نمایاں نقصان پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق سوات اور صوابی میں 48،48 افراد جاں بحق ہوئے، شانگلہ میں 45، مانسہرہ میں 31، باجوڑ میں 26، جبکہ خیبر میں 15، ملاکنڈ میں 10 ، ایبٹ آباد میں 11 اور مردان میں 7 افراد لقمہ اجل بنے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات کے نتیجے میں 3 ہزار 783 مکانات مکمل یا جزوی طورپر تباہ ہوئے اس کے علاوہ 718 سکولوں اور 124 سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جس سے صوبے کے تعلیمی اور انتظامی ڈھانچے پر گہرا اثر پڑا۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 167 مرد، 185 خواتین اور 221 بچے شامل ہیں، جبکہ قدرتی آفات کے باعث صوبے میں 7 ہزار 78 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے، جس سے کسان طبقہ بری طرح متاثر ہوا۔