انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 1.2 بلین ڈالر منتقل کر دیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر قرض کی قسط کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 200 ملین ڈالر جاری کیے گئے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1 ارب ڈالر اور لچک اور پائیداری کی سہولت کے تحت 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی۔