اسلام آباد ۔ بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین سینٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیر اعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔ پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹ علی ظفر سینٹر حامد خان سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مثال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔