اسلام آباد: ایم این اے غزالہ انجم نے کہا ہے کہ شندور روڈ پر کام کی بندش کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔ اسلام آباد میں اہم اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ تعمیراتی کام فوراً بحال کیا جائے گا اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کی بلا تعطل تکمیل کی ہدایت کر دی ہے اور متعلقہ محکموں کو عملدرآمد کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔
غزالہ انجم کے مطابق شندور روڈ چترال کے لیے اہم شاہراہ ہے اور اس کی بحالی سے ٹرانسپورٹ، تجارت اور سیاحت کو فائدہ پہنچے گا۔