حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلع کرم : سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 6 اہلکار شہید، متعدد حملہ آور ہلاک Home / پاکستان /

ضلع کرم : سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 6 اہلکار شہید، متعدد حملہ آور ہلاک

ایڈیٹر - 09/12/2025
ضلع کرم : سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 6 اہلکار شہید، متعدد حملہ آور ہلاک

ضلع کرم کی سنٹرل کرم تحصیل کے علاقے مناتو میں تور غنڈئ چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چھ اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار شوکت حبیب، حوالدار سبزل، سپاہی عبدالحالق، سپاہی رفیع اللہ، لانس نائیک امجد اور سپاہی وقاص شامل ہیں۔

 

زخمیوں میں ایف سی اہلکار محمد جاوید خان، محمد ایاز، رب نواز، عامر شہزاد، محمد رضوان اور محمد زید سلطان شامل ہیں۔


 

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔