وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کا جنوبی اضلاع بنوں، کرک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے لیے سفری سہولیات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم
انڈس ہائی وے (N-55) پر بنوں لنک روڈ سے ہکلہ یارک ڈی آئی خان موٹروے (M-14) تک براہِ راست رسائی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں سفر مزید آسان، محفوظ اور تیز رفتار ہو جائے گا، جبکہ جنوبی اضلاع کی قومی شاہراہ اور موٹر وے نیٹ ورک سے مؤثر منسلکیت ممکن ہو سکے گی۔
یہ منصوبہ نہ صرف عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرے گا بلکہ علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔