پشاور ۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کی بس یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج سٹیشن کے درمیان ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ مسافر معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے۔
حادثے کے فوراً بعد کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں اس کے علاوہ حادث کے باعث یو نیورسٹی روڈ پر کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آرٹی بس کو پیش آنے والا حادثہ ڈرائیور کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش آیا بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ رہے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پر قابونہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی،
یہ حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا فوری طور پر ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں بی آرٹی انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات سے بچا کیلئے تمام حفاظتی اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔