واشنگٹن ۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے ایک ارب 24 کروڑ ڈالر قرضہ قسط کی منظوری دیدی گئی۔ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر تیسری قسط کی صورت میں ملیں گے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے پروگرام آرایس ایس ایف کے تحت ایک ارب ڈالر قرض میں سے 19 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی ہے، مجموعی رقم جلد پاکستان کول جائے گی۔