حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
محکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار Home / پاکستان /

محکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار

ایڈیٹر - 09/12/2025
محکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اہم اعلامیے میں  بتایا گیاہے کہ محکمے کے نوٹیفکیشن مورخہ 28 اکتوبر 2025 کے تسلسل میں معزز صوبائی وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ بروز پیر، 8 دسمبر 2025 سے محکمہ کی تمام سرکاری مراسلت اور دفتری امور صرف ''خیبر پختونخوا ڈیجیٹل ورک اسپیس (KP-DWS)'' کے ذریعے ہی انجام دیے جائیں گے۔ اس میں ای ریسیونگ و اجرا، ای نوٹ شیٹ اور سرکاری خطوط کی ترسیل شامل ہوگی۔اعلامیے کے مطابق محکمہ کے تمام سیکشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ KP-DWS کے R&I ماڈیول کا استعمال فوری طور پر شروع کردیں۔ 5 دسمبر 2025 کے بعد دستی وصولی اور اجراء مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔محکمہ نے مزید واضح کیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کو سختی سے لیا جائے گا۔