حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور۔ حیات آباد جلسہ کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان Home / پاکستان /

پشاور۔ حیات آباد جلسہ کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان

ایڈیٹر - 07/12/2025
پشاور۔ حیات آباد جلسہ کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان

پشاور ( ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے آج پشاور حیات آباد میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں سخت اور مؤثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات
سکیورٹی پلان کے تحت بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ یونٹس، لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس، ڈرون کیمرے ، اینٹی ڈرون سسٹم ، کیمرہ سرویلنس موبائل جیپ ، جیمرز موبائل ،  ماہر سنائپر شوٹرز اور لوکل پولیس فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جلسہ گاہ اور اطراف کی عمارتوں کی چھتوں پر خصوصی طور پر تربیت یافتہ سنائپر شوٹرز تعینات ہیں۔

داخلی و خارجی راستوں اور دیگر حساس مقامات پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

جلسہ گاہ کے اطراف میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان تمام سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں

ٹریفک پلان
جلسہ کے لیے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک افسران و اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ٹریفک پلان کی براہ راست نگرانی چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد کر رہے ہیں۔

شہر کی مرکزی شاہراہوں اور متبادل راستوں پر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہ ہوں۔

ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس اور ٹریفک پولیس مسلسل گشت اور نگرانی پر مامور ہیں۔

شہری جلسہ گاہ میں داخلے کے وقت خصوصی چیکنگ کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور تیار ہے۔