حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر5 پاکستانی ڈی پورٹ، لاہور پہنچتے ہی گرفتار Home / پاکستان /

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر5 پاکستانی ڈی پورٹ، لاہور پہنچتے ہی گرفتار

ایڈیٹر - 07/12/2025
شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر5 پاکستانی ڈی پورٹ، لاہور پہنچتے ہی گرفتار

لاہور: شارجہ سے 5 پاکستانیوں کو جعلی برطانوی ویزوں پر ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق شارجہ سے ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایجنٹس کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، ملزمان کو جعلی دستاویزات پر پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کر کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔