حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اندرون شہر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار Home / پاکستان /

اندرون شہر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

ایڈیٹر - 06/12/2025
اندرون شہر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

(ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سبحان اللہ خان کی اہم کارروائی، اندرون شہر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ دو لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائل فونز برآمد)

پشاور ( ) افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سبحان اللہ خان نے اہم کارروائی کے دوران اندرون شہر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان شبیر ولد جہانزیب اور عبد الحمید ولد فضل حبیب ساکنان بخشوپل شامل ہیں، جو اندرون شہر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے نقد رقم، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں،

ملزمان کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،

واقعہ کے حوالے سے مدعیان شیر شاہ اور محمد عباس نے تھانہ شہید گلفت حسین پولیس کو چوری کی الگ الگ رپورٹس درج کرائی تھی، جس پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،

ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سبحان اللہ خان نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جدیدسائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،

ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ نقد رقم دو لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اور قیمتی فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے،

جن سے مزید تفتیش جاری ہے،