حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ ناکام، ساڑھے 7 من چرس برآمد Home / پاکستان /

مردان میں بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ ناکام، ساڑھے 7 من چرس برآمد

ایڈیٹر - 06/12/2025
مردان میں بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ ناکام،  ساڑھے 7 من چرس برآمد

مردان ۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے تحت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کو ایک آپریشن کے دوران بڑی کامیابی ملی ہے۔

صوبائی وزیرا یکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی ہدایت پر محکمہ کے صوبہ بھر جاری کاروائیوں میں مردان میں بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی (300 کلوگرام چرس بر آمد کر لی گئی ۔

پراونشل انچارج ایکسائز ایلیجنس بیور وسعود خان گنڈاپور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز ماجد خان کی سربراہی میں انسپکٹرز اجمل لودھی اور زرجان خان کی ٹیم و دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ مردان کے مقام پر کارروائی کی آپریشن کے دوران ایک مشکوک مزدا ٹائی ٹن گاڑی کو روک کر جامع تلاشی لی گئی جس میں گاڑی پر نصب کنٹینر کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے جسے بین الصوبائی سمگلنگ کے ذریعے آگے منتقل کیا جاتا تھا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے کیس تھانہ ایکسائز مردان ریجن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔