پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ— نان ایم ٹیگ گاڑیوں پر 25٪ زائد وصولی سے موٹر وے اتھارٹی کو روک دیا
مورخہ 2 دسمبر 2025 کو ڈویژنل بَنچ پشاور ہائی کورٹ میں موٹر وے اتھارٹی کے خلاف ٹول ٹیکس ایزادگی سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ موٹر وے اتھارٹی غیر ضروری ٹیکس میں اضافہ نہ کرے اور نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے 25 فیصد زائد فیس واپس لی جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے موٹر وے اتھارٹی کو نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے 25 فیصد زائد وصولی سے باقاعدہ منع کر دیا۔
یہ مقدمہ مسلم شاہ آریانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان مردان کی پیروی میں زیر سماعت تھا۔