حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لینے کا انکشاف Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لینے کا انکشاف

ایڈیٹر - 06/12/2025
خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لینے کا انکشاف

پشاور ۔ خیبر پختونخواحکومت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے کروڑوں ڈالرز کے قرضے لئے ہیں۔ دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا۔

ان میں خیبر پختونخوا اکنامکس کوریڈور کے لئے 75 ملین ڈالر جبکہ خیبر پختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیلی قتل پراجیکٹ کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض شامل ہے۔

دستاویز ت کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے خیبر پختو نخوا رورل سٹیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39 ہزار 28 مین جاپانی ین کا قرض بھی لیا گیا ہے جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

محکمہ فنانس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے علاوہ بھی متعدد ترقیاتی سکیموں کے لیے بھاری غیر ملکی قرض حاصل کیا گیا ہے جس سے صوبے کے مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔