پشاور ۔پشاور سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی جائیدادوں کا ریکارڈ ڈپٹی کمشنرز سے طلب کر لیا گیا ہے کن کن علاقوں میں افغان مہاجرین نے کمرشل اور رہائشی علاقوں میں دکانیں اور گھر خریدے کی ہیں تفصیلات دو ہفتے کے اندر اندر فراہم کرنے کی ہدایت ہے
سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے جعلی سازی کی ذریعے خریدی گئی اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ پاکستانی شہریوں کے ناموں پر خریدی گئی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
پشاور میں مختلف بازاروں میں افغان مہاجرین کی جانب سے خریدے گئے کاروباری مراکز کی تفصیلات مرتب کی جارہی ہے خیبر بازار پلاسٹک مارکیٹ رنگ روڈ نمک منڈی، چیپل منڈی یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر کاروباری مراکز خریدنے والوں کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں