حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری د فاتر کے اہم شعبوں میں نیٹ پر ٹی وی چینل دیکھنے پر پابندی۔ Home / پاکستان /

سرکاری د فاتر کے اہم شعبوں میں نیٹ پر ٹی وی چینل دیکھنے پر پابندی۔

ایڈیٹر - 04/12/2025
سرکاری د فاتر کے اہم شعبوں میں نیٹ پر ٹی وی چینل دیکھنے پر پابندی۔

پشاور ۔صوبائی محکمہ داخلہ نے سرکاری اداروں میں سمارٹ اور آئی پی ٹی اوز کے استعمال سے متعلق اہم سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے یہ ہدایات کا بینہ ڈویژن کے خط اور چیف سیکرٹری آفس کی ہدایات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں، جن کا مقصد حساس سرکاری مقامات اور ڈیجیٹل نظام کو منہ سائبر حملوں، ریموٹ نگرانی اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے

ہدایات کے مطابق تمام محکموں کو موجودہ انٹرنیٹ کنیکٹڈ ٹی وی سسٹمز کا جائزہ لینے اور انہیں غیر انٹرنیٹ بینڈ محفوظ ڈیوائسز سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سمارٹ یا آئی پی ٹی وز کا استعمال کا نفرنس رومز، آپریشن رومز اور اعلیٰ افسران کے دفاتر میں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ سکیورٹی رسک سے بچا جاسکے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری مقامات میں آن لائن میٹنگز صرف الگ تھلگ محفوظ نظاموں پر کی جائیں، جہاں مائیک اور کیمرے ضرورت کے مطابق ہی استعمال ہوں۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد تمام عارضی سکیورٹی سیٹنگز کو ہٹانے اور ڈیوائسز کو مکمل طور پر ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی ہدایات بھی شامل ہیں صرف لائسنس یافتہ اور محفوظ SaaS پلیٹ فارمز جیسے مائیکروسافٹ ٹیمز، گوگل میٹ اور زوم کے سرکاری ورژن کے استعمال کی اجازت ہوگی ، جبکہ بغیر اجازت ریموٹ ایکسیس سافٹ ویر وغیرہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی مشکوک ریموٹ ایکسیس یا سافٹ ویئر کی نشاندہی ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ آئی ٹی ونگ کو دیں۔ سائبر سکیورٹی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات سرکاری ڈیٹا، حساس معلومات اور حکومتی نظام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم قرار دیے جارہے ہیں۔