حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور ہائی کورٹ نے سوات بورڈ کے کنٹرولر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔ Home / پاکستان /

پشاور ہائی کورٹ نے سوات بورڈ کے کنٹرولر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔

ایڈیٹر - 04/12/2025
پشاور ہائی کورٹ نے سوات بورڈ کے کنٹرولر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کی تعیناتی کا سرکاری نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ موجودہ کنٹرولر محمد بشیر صرف ایک ماہ تک کام کر سکیں گے، جبکہ دو ماہ کے اندر قانون کے مطابق نئے کنٹرولر کی تعیناتی کی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس سے قبل ایکٹنگ کنٹرولر محمد اسحاق خان کی پروموشن کے احکامات موجود تھے، لیکن صوبائی حکومت نے ان کی جگہ محمد بشیر کو تعینات کیا جسے عدالت نے قانون کے منافی قرار دیا۔ محمد اسحاق خان نے اس تعیناتی کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کالعدم کر دیا۔