پشاور ۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں 500 سے زائد قیدی پھانسی کے منتظر ہیں۔
صوبے میں نئے پھانسی گھاٹ بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پھانسی کے حوالے سے فنڈ زلپس ہو گئے ہیں اور آئندہ مالی سال کی بجٹ میں اس حوالے سے فنڈز نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پشاور سمیت ملک بھر میں گزشتہ 13 سالوں سے پھانسی کی سزا پر عمل درامد بند ہے
صوبے کے جیلوں میں تقریبا 500 سے زائد پانچ سکی پھانسی پانے والے قیدی موجود ہے جن میں سے بعض کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ بعض نے رحم کی اپیل صدر مملکت کو کی ہے۔ صوبے میں پھانسی پر عمل درامد گزشتہ 13 سالوں سے بند ہے جس کی وجہ سے ذرائع کے مطابق پھانسی دینے والے عملے کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے جیلوں میں تین ہزار سے زائد پھانسی کے قیدی موجود ہے