حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بلاول بھٹو کی خیبر پختو نخوا کے صحت کارڈ سکیم پر سخت تنقید۔ Home / پاکستان /

بلاول بھٹو کی خیبر پختو نخوا کے صحت کارڈ سکیم پر سخت تنقید۔

ایڈیٹر - 04/12/2025
بلاول بھٹو کی خیبر پختو نخوا کے صحت کارڈ سکیم پر سخت تنقید۔

 کراچی ۔  پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواحکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے اس سے زیادہ بیماری پر خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبر پختو نخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ بھی اسپتالوں کو دلوار ہی ہے۔


بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے پسماندہ طبقے کیلئے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا تھا، وسیلہ صحت پروگرام کا مقصد تھا کہ پسماندہ ترین افراد کو براہ راست مدد پہنچائی جائے۔ پی پی چیئر مین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت، خیبر پختونخوا حکومت پاپولیشن پلانگ پر 15 سال کی کارکردگی سامنے لائے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سندھ حکومت کی 15 سال کی پاپولیشن پلاننگ کی کار کردگی پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، ہم گوجر خان، سرگودھا، رحیم یار خان اور ڈی آئی خان میں بھی ایس آئی یوٹی کے تعاون سے سہولیات فراہم کریں گے۔