پشاور۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے نادرا کے 3 اہلکاروں کو غیر ملکیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اہلکار غیر ملکیوں کو بھاری رقوم کے عوض شناختی کارڈ جاری کر رہے تھے جس کی مدد سے وہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے سعودی عرب سفر کر سکتے تھے
سعودی حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا گیا اور پاکستانی حکام کو بھی اس معاملے کی مزید چھان بین کیلئے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ایف آئی اے حکام نے نادرا افسروں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا اور پوچھ کچھ کے بعد انہیں مزید تحقیقات کیلئے حراست میں لے لیا۔