حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکا ؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا Home / پاکستان /

پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکا ؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا

ایڈیٹر - 03/12/2025
پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے  اکا ؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا

اسلام آباد۔ پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے 
اکا ؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکا ؤنٹس افغانستان، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جار ہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاونٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاونٹس پاکستان مخالف عناصر چلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مفتی نور ولی اور غازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصر افغانستان میں بیٹھ کر چلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اور اسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکانٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔

اسی طرح احسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلا رہے ہیں،شہید مدثر اور پتر از ستر پور کہ ناموں کے اکانٹس بھی افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائس آف ہندوکش بینی ابن حارثہ ، حسان بدر، جاہد مبارز اور خراسان ابن العربی کے ناموں سے اکانٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلا رہے ہیں۔ صدائی ہندوکش افغانستان، نقطہ سنٹرل ایشیا، رحمت اللہ کا تاوازئی، الشریعہ انصار پاکستان، سر بکف مهمند، خراسان بلیٹن نامی اکانٹس وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر یار بلوچ اور نگہت عباس کے ناموں سے پاکستان مخالف اکانٹ انڈیا سے بیٹھ کر چلائے جارہے ہیں، کا نفلیکٹ مانیٹر، پاکستان ان ٹولڈ، رایان، وار ہاریزن، دی ڈیلی ملاپ، فردوس خان، ورلڈ اپ ڈیٹ ، امیزنگ ودول بھارت میں بیٹھ کر چلائے جارہے ہیں جبکہ براک لینسر کے نام سے سوشل میڈیا پر موجودا کانٹ کو وسطی ایشیا سے
چلایا جا رہا ہے۔