حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈانس پارٹیوں سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ Home / پاکستان /

ڈانس پارٹیوں سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

ایڈیٹر - 03/12/2025
ڈانس پارٹیوں سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

پشاور ۔ پشاور کے نواحی علاقے چکنی صاحبزادہ ٹاؤن گڑھی غلام شاہ میں ڈانس پارٹیوں اور نشہ سے منع کرنے پر بد بخت بیٹے نے طیش میں آکر والدہ اور بھائی کے سامنے والد کو ابدی نیند سلا دیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ذوالقرنین نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران والد نے بھائی ابوبکر کو برے کاموں اور لوفر دوستوں سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آکر پستول نکال کر والد عزت خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔