راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمر ایوب شبلی فراز سمیت اٹھارہ ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد میں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے غیر حاضر 18 ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے، ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز ، کنول شوذب شیخ راشد، زرتاج گل شامل ہیں، اس کے علاوہ محمد احمد چھہ ، رائے حسن نواز، مہر جاوید رائے مرتضی کا بھی نام شامل ہے، اشرف سوہنا، چوہدری آصف شکیل نیازی اور دیگر کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔
احکامات انسداد دہشتگردی عدالت کے بیج امجد علی شاہ نے جاری کئے ، عدالت نے ریماکس دیئے کہ ملزمان کے سرینڈر نہ کرنے پر جائیداد نیلام کی جائے گی، جائیداد نیلامی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
عدالت نے متعلقہ ریونیو افسران کو جائیداد ضبطی کے احکامات دیئے، ضامنوں کو بھی نوٹس جاری، ملزمان پہلے ہی اشتہاری قرار دئیے جاچکے۔