تفصیلات کی مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پہاڑپور کے علاقہ پنیالہ کی حدود میں پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ اس کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ پولیس کانسٹیبل آزاد شاہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او پنیالہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اہسپتال منتقل کر دی گئیں