حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کی Home / پاکستان /

ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کی

ایڈیٹر - 02/12/2025
ٹریفک پولیس نے گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  8 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کی

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے جس کے دوران 84.29 ملین روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف تھانوں میں 23,904 گاڑیاں تحویل میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں ایک دن میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 28 ہزار چالان جاری کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے علاقوں میں ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔