پشاور۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ٹورازم پولیس کے 162 اہلکاروں کو 6 ماہ کی تنخواہوں کے بقایا جات جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی تاکہ اس شعبے میں تجربہ کار عملہ اپنی خدمات جاری رکھ سکے اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات بلاتعطل جاری رہیں۔