حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع۔ Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع۔

ایڈیٹر - 01/12/2025
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع۔

خیبر پختو نخوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پورس بارڈر کے باعث آرٹیکل 232 کے تحت صوبے میں گورنر راج لگانا صدر کی صوابدید ہے وہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر گورنر راج لگا سکتے ہیں، وفاقی حکومت اس پر سوچ رہی ہے، وفاق اور صوبے کی سیاسی و اہم شخصیات میں مشاورت جاری ہے، گورنر راج 2 ماہ کیلئے ہوگا مگر اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔