حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پٹرول 2 اور ڈیزل 4.79 روپے فی لٹرسستا نوٹیفکیشن جاری Home / پاکستان /

پٹرول 2 اور ڈیزل 4.79 روپے فی لٹرسستا نوٹیفکیشن جاری

ایڈیٹر - 01/12/2025
 پٹرول 2 اور ڈیزل 4.79 روپے فی لٹرسستا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.79 روپے لٹر کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 263.45 روپے لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 279.64 روپے فی لٹر دستیاب ہوگا نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے ملک بھر میں ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد حکومت نے 15 روزہ پیٹرن کے مطابق یکم دسمبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔