حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ منشیات فروشوں کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں۔ جمال شاہ Home / پاکستان /

باجوڑ۔ منشیات فروشوں کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں۔ جمال شاہ

ایڈیٹر - 29/11/2025
باجوڑ۔ منشیات فروشوں کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں۔ جمال شاہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کی ہدایت پر سرکل ڈی۔ایس۔پی اتمان سالارزئی جمال شاہ نے اپنے سرکل کے اندر مختلف پولیس پوسٹوں، تھانہ جات اور شاہراہوں پر قائم ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کی کارکردگی، چوکسی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی۔ایس۔پی جمال شاہ نے اپنے سرکل کے اندر منشیات کے خاتمے کیلئے مشکوک ٹھکانوں پر چھاپہ زنی بھی کی اور متعلقہ پولیس عملے کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کا قیام اور منشیات کی بیخ کنی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل مؤثر طریقے سے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔