حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں۔ Home / پاکستان /

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں۔

ایڈیٹر - 29/11/2025
ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں۔

جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام - 2 مسافر آف لوڈ 
ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں
جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
ملائیشیاء جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل۔
مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے،مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے.مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی،مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی
مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے