حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم Home / پاکستان /

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

ایڈیٹر - 26/11/2025
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مفرور قرار دے دیا۔

عدالت نے عمر ایوب کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔