حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، 80لاکھ افراد بے روزگار۔ Home / پاکستان /

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، 80لاکھ افراد بے روزگار۔

ایڈیٹر - 26/11/2025
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، 80لاکھ افراد بے روزگار۔

اسلام آباد ۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی جو سال 21-2020ء میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی۔ قومی لیبر فورس سروے 25-2024 ء کے نتائج جاری کر دیئے گئے ۔

لیبر فورس سروے کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بے روزگاری میں 0.8 فیصد تک اضافہ ہوا، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، ملک میں اس وقت تقریباً 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔

سروے کے مطابق سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔ لیبر فورس کی تعداد 7 کروڑ 72لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ورکنگ ای پاپولیشن کی شرح 43 فیصد، غیر فعال آبادی 53.8 فیصد ہوگئی۔

قومی لیبر فورس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بے روزگاری ہے، سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، روزگار فراہمی میں زرعی شعبہ دوسرے اور صنعتی شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔

سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگار ہیں، سروسز سیکٹر میں ایمپلائمنٹ کی شرح سب سے زیادہ 41.7 فیصد ہے، زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے، زراعت کے شعبے میں 2 کروڑ 55لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار میسر ہے ۔

صنعتی شعبے میں روزگار کی شرح 25.7 فیصد ہے صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98لاکھ 60 ہزار افراد بر سر روگار ہیں۔ پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے، گزشتہ پانچ سال میں اوسط ماہانہ اجرت میں 15 ہزار 14 روپے کا اضافہ ہوا، سال 21-2020 میں ماہانہ اجرت 24 ہزار 28 روپے تھی، مرد حضرات کی ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 روپے،خواتین کی 37 ہزار 347 ریکارڈ کیا گیا۔