حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
16,000 نئے بھرتی شدہ اساتذہ میں تقرری آرڈرز تقسیم۔ Home / پاکستان /

16,000 نئے بھرتی شدہ اساتذہ میں تقرری آرڈرز تقسیم۔

ایڈیٹر - 25/11/2025
16,000 نئے بھرتی شدہ اساتذہ میں تقرری آرڈرز تقسیم۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے 16,000 نئے بھرتی شدہ اساتذہ میں تقرری آرڈرز تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب!

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے تمام نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو بھرپور مبارکباد پیش کی ۔

تقریب کا سب سے مؤثر اور دل چھو لینے والا لمحہ وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل مرحوم حسنین نقوی کی تصویر کا اسٹیج پر موجود ہونا تھا۔ اس خوبصورت عمل کے ذریعے وزیراعلیٰ نے یہ پیغام دیا کہ استاد کا رتبہ سب سے بلند، اور اس کی ذمہ داری سب سے عظیم ہوتی ہے۔

وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے نئے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

????آپ سب میرٹ اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر اس مقام تک پہنچے ہیں۔ آج مختلف سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

????ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق سفارش کلچر کے بجائے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے۔ اگر اس کے خلاف کوئی شکایت سامنے آئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

????اساتذہ کرام معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ رکھتے ہیں، صوبے کے بچوں کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہی بچے آگے چل کر مختلف عہدوں پر فائز ہوں گے اور صوبے کو عظیم بنائیں گے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ نے ضلع خیبر اور پشاور سے مختلف مضامین میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ میں تقرری آرڈرز بھی تقسیم کیے۔

محکمہ تعلیم میں صوبہ بھر میں 16 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے جن میں 10,417 مرد اور 5,753 خواتین اساتذہ کی نشستیں شامل ہیں۔