حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنر فیصل کریم کنڈی کی ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت Home / پاکستان /

گورنر فیصل کریم کنڈی کی ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

ایڈیٹر - 25/11/2025
گورنر فیصل کریم کنڈی کی ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور   دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

 گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز  لیڈی ریڈنگ ھسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور   دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی. گورنر خیبر پختونخوا نے  دھماکہ کے زخمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. گورنر نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو علاج معالجہ سہولیات سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں. 
گورنر نے کہا کہ ایف سی کے بہادر زخمی اہلکاروں کا بلند حوصلہ و عزم قابل تحسین ہے، دہشتگردوں نے صوبہ کے امن پر ایکبار پھر حملہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، پشاور حملہ میں بھی افغان شہریوں کے نام سامنے آئے ہیں،  حملہ میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا