حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، درجنوں کیسز کی تصدیق ہوگئی Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، درجنوں کیسز کی تصدیق ہوگئی

ایڈیٹر - 20/11/2025
خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، درجنوں کیسز کی تصدیق ہوگئی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہوتی جا رہی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے مزید 43 کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 43 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے، جس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 288 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 5ہزار959ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ12نئے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے۔