حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شدید دھند کی وجہ ایم ون پشاور ٹول پلازے سے چھچھ انٹرچینج تک موٹرے بند Home / پاکستان /

شدید دھند کی وجہ ایم ون پشاور ٹول پلازے سے چھچھ انٹرچینج تک موٹرے بند

ایڈیٹر - 20/11/2025
شدید دھند کی وجہ ایم ون پشاور ٹول پلازے سے چھچھ انٹرچینج تک موٹرے بند

پشاور: نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ تقریباً صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم۔ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور ممکنہ سنگین حادثات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دھند کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے، اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھا جائے اور تیز رفتاری سے مکمل اجتناب کیا جائے موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ سفر سے پہلے موٹروے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کے لیے موٹروے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کیا جا سکتا ہے۔