وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم قبائلی اضلاع کے طلبہ کےلئے سکالرشپس کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جی آئی انسٹیٹیوٹ میں فیکلٹی اپارٹمنٹس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم قبائلی اضلاع کے طلبہ کےلئے 20 سکالرشپس کا اعلان کیا اور کہا کہ جب بھی طلبہ کو ضرورت پڑے تو عمران خان کی صوبائی حکومت ان کی مدد کےلئے حاضر ہوگی۔