حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختو نخوا میں تبادلوں اور نئی تقرریوں پر پابندی ختم ۔ Home / پاکستان /

خیبر پختو نخوا میں تبادلوں اور نئی تقرریوں پر پابندی ختم ۔

ایڈیٹر - 11/11/2025
خیبر پختو نخوا میں تبادلوں اور نئی تقرریوں پر پابندی ختم ۔

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تبادلوں اور نئی آسامیوں پر تقرریوں کے عمل پر عائد پابندی کو فوری طور پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کی ہدایت پر درج ذیل ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے سرکاری محکموں، مسلک اداروں، کارپوریشنوں اور خود مختار اداروں میں افسران اور عہدیداروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر عائد پابندی فوری طور پرختم کر دی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے تبادلے تعیناتی کے معاملات میں متعلقہ وزیر انچارج یا ایڈوائزر/ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ کی منظوری لینا لازمی ہو گا تمام نئی تقرریوں (بشمول ریگولر، ایڈ ہاک، کنٹریکٹ یا پروجیکٹ پر مبنی ) کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تقرریوں کا عمل سختی سے میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور کسی بھی شخص کے حق میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں اور اپنے ماتحت اداروں کو فوری طور پر مطلع کریں