پشاور ۔ افغانستان کیساتھ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ابتدائی 24 روز میں تقریباً 20 کروڑ ڈالرز نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں افغانستان کیساتھ تمام 8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو بند کیا گیا ہے ایک ہزار ٹرک کراچی پورٹ پر پھنس گئے ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق عام طور پر پاکستان سے افغانستان ماہانہ کروڑوں ڈالرز کی درآمدات کرتا ہے افغانستان عام طور پر پاکستان کو ماہانہ تقریباً6 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کرتا ہے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے 20 سے 25 ہزار ورکر ز متاثر ہوئے۔ افغانستان میں زرعی مصنوعات کی قیمتیں گرگئی ہیں