حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریسکیو 1122 کے ہیرو نے معصوم بچے کو موت کے منہ سے نکال لیا۔ Home / پاکستان /

ریسکیو 1122 کے ہیرو نے معصوم بچے کو موت کے منہ سے نکال لیا۔

ایڈیٹر - 11/11/2025
ریسکیو 1122 کے ہیرو نے معصوم بچے کو موت کے منہ سے نکال لیا۔

مہمند: تحصیل پنڈیالی کے علاقے دویزی میں ایک معصوم بچے کے گلے میں دھات کا ٹکڑا پھنس گیا، سانس رکنے لگی اور والدہ بے بسی سے مدد کے لیے پکارتی رہیں۔

اسی لمحے ریسکیو 1122 کی بہادر میڈیکل ٹیم بروقت موقع پر پہنچی۔ اہلکاروں نے غیر معمولی مہارت اور حوصلے سے لیرنگوسکوپ کے ذریعے بچے کا گلا صاف کیا اور سانس بحال کردی۔

جب بچے نے پہلی سانس لی تو ماں کی آنکھوں سے شکر کے آنسو بہہ نکلے۔ ریسکیو اہلکاروں کی یہ بروقت، انسانیت سے بھرپور کارروائی ایک معصوم جان بچانے اور ایک ماں کے دل کو سکون دینے کا باعث بنی۔