خیبر پختونخوا حکومت نے بیوہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے خصوصی "سہارا کارڈ " پروگرام کا با قاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد بیوہ خواتین کو مالی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ سہارا کارڈ " کے تحت مستحق بیوہ خواتین کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تا کہ وہ اپنے گھر کی بنیادی ضروریات کو وقار کے ساتھ پوری کر سکیں۔ اس فلاحی پروگرام سے صوبے بھر کی ہزاروں بیوہ خواتین مستفید ہوں گی۔ حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اور یہ خواتین کو مالی طور پر مضبوط سہارا فراہم کرے گا۔ وہ تمام بیوہ خواتین جو اس پروگرام کے لیے اہلیت رکھتی ہیں، مندرجہ ذیل طریقہ کار اختیار کر سکتی ہیں اپنی قریبی تحصیل دفتر سے رابطہ قائم کریں۔ درخواست فارم حاصل کریں اور اسے مکمل طور پر پر کریں۔ تمام مطلوبہ دستاویزات ( جو تحصیل دفتر سے معلوم کی جاسکتی ہیں ) درخواست فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ مکمل شدہ فارم تمام مسلک دستاویزات کے ساتھ دوبارہ تحصیل دفتر میں جمع کروا دیں۔