حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی آئی اے طیارہ دوسری بارفنی خرابی کا شکار مسافروں کا احتجاج۔ Home / پاکستان /

پی آئی اے طیارہ دوسری بارفنی خرابی کا شکار مسافروں کا احتجاج۔

ایڈیٹر - 10/11/2025
پی آئی اے طیارہ دوسری بارفنی خرابی کا شکار مسافروں کا احتجاج۔

قومی ایئر لائن کا ائیر بس ساختہ طیارہ مسلسل دوسرے دن فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا جس کے باعث پاکستان سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 کئی گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی کے 143 کو صبح چار بجے اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا تا ہم طیارے کے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پرواز بر وقت روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر پر ایئر پورٹ پر موجود مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔