حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایک فیملی کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر کا سر پھاڑ دیا۔ Home / پاکستان /

ایک فیملی کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر کا سر پھاڑ دیا۔

ایڈیٹر - 10/11/2025
 ایک فیملی کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر کا سر پھاڑ دیا۔

لاہور میں ایک خاندان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون ورکر کا سرپھٹ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیو ٹیم لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مہم کے لیے گئی تھی جہاں ایک خاندان کے افراد نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کے کارکن نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون اور اس کی دو بیٹیوں نے ان پر حملہ کیا۔ اس وقت انسداد پولیو ٹیم پر اینٹ لگنے سے خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا جبکہ اسکوٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ کیس میں نامزد خاتون اور اس کے دو بیٹے مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔