پولیس کے مطابق خیبر باڑہ میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ دولت میر قوم ملک دین خیل کے گھر میں پیش آیا، جہاں اچانک ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دولت میر ولد ضمیر، ہارون ولد گل مت اور رحمت اللہ ولد گلستان موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ حبیب اللہ ولد دولت میر شدید زخمی ہوا۔
لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ڈوگرا اسپتال باڑہ منتقل کردیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ باڑہ ہردم گل آفریدی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت واقعہ ہینڈ گرنیڈ دھماکے کا نتیجہ ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔