حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بلوچستان حکومت کا نیا کارنامہ !ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل۔ Home / پاکستان /

بلوچستان حکومت کا نیا کارنامہ !ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل۔

ایڈیٹر - 06/11/2025
بلوچستان حکومت کا نیا کارنامہ !ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل۔

بلوچستان۔ ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر کے ذریعے کھینچے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر کے ذریعے کھینچے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر جسے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور افسران صوبے کے مختلف علاقوں کے دوروں کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ ایک ٹریکٹر کے ذریعے کھینچا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ہینگر سے ایئرپورٹ کے رن وے تک لانے کے لیے ٹگ لگا دی جاتی ہے تاہم اس کے خراب ہونے کی صورت میں ٹریکٹر سے مدد لی جاتی ہے۔صوبائی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر اچھی اور فعال حالت میں ہے۔