سود معاشرتی ناسور اور گناہوں کی جڑ ہے، کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اس لعنت کے تدارک کیلئے سود خوروں کے خلاف بڑا اور مؤثر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے
اس ضمن میں ڈی ایس پی کینٹ سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عبداللہ جلال نے کاروائی کرتے ہوئے سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان اکرم ولد ابراہیم اور دلاور ولد طماس ساکنان نوتھیہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
اسی طرح ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان جمیل اور عمر پسران فدا محمد اور زیشان ولد حاجی رحمان ساکنان گل آباد کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے