حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار۔ Home / پاکستان /

پشاور میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار۔

ایڈیٹر - 05/11/2025
پشاور میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار۔

پشاور میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار

سود معاشرتی ناسور اور گناہوں کی جڑ ہے، کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اس لعنت کے تدارک کیلئے سود خوروں کے خلاف بڑا اور مؤثر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے

اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی آدرش مجمر نے کاروائی کرتے ہوئے سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان انعام الحق ولد اسرار سکنہ چارسدہ ، انعام اللہ ولد وزیر سکنہ یوسف آباد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان وسیم خان ولد شاہ جہان ، شکیل احمد ولد امیر اللہ اور منظور ولد مزمل ساکنان چارسدہ کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ ایک عدد رائفل ، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے