عمان ۔ معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری با اثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2025 کیلئے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پہلی پوزیشن پر ہیں، جب کہ مفتی تقی عثمانی کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات میں مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان اور دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔ ٹاپ 50 میں پاکستان سے شامل دیگر با اثر شخصیات میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان ، ڈاکٹر عمر سیف اور ملالہ یوسفو ئی کے نام بھی شامل ہیں۔